ناندیڑ:26فروری(ورق تازہ نیوز)آج صبح جیسے ہی میڈیا کے ذریعے سارے ملک میں یہ خبر پھیلی کے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے کیمپوں پر زبردست بمباری کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس کے بعد سارے ملک میں جشن منانا شروع ہوگیا ۔آج ناندیڑ شہر میں بھی مختلف مقامات پر بی جے پی کارکنان نے آتشبازی کی اور مٹھائی تقسیم کر کے جشن منایا۔ آج دوپہر گرودوارہ چوراہے پر بی جے پی یوا امورچہ کی جانب سے زبردست آتشبازی کرکے عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ رکن چیتنہ باپودیشمکھ‘ کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر گروپریت سنگھ سوڈی‘ یووا مورچہ صدر دلیپ سنگھ سوڈی کے علاوہ بی جے پی کے کارکنان موجود تھے۔
پردھان منتری کسان سنمان یوجنا
ناندیڑ ضلع کے دو لاکھ 74 ہزار خاندانوں کا اندراج
ناندیڑ:26فروری(ورق تازہ نیوز) پردھان منتری کسان سنمان یوجنا کاگزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا ۔اس اسکیم میں ناندیڑ ضلع کے دو لاکھ 74 ہزار93 کسان خاندانوں کااندراج کیاگیا ہے اورانکے بینک اکاونٹ میں راست دو ہزار روپے جمع کیئے جارہے ہیں۔