اورنگ آباد: ایس ٹی کامگار سنگٹھنا دفتر عمارت کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

پانچ گھریلو پکوان گیس سلنڈر برآمد،۹ لاکھ کے نقصان کا دعویٰ

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ایس ٹی کامگار سنگٹھنا کی دفتری عمارت کے احاطے میں موجود نیچرل پیور ویجیٹرین ریسٹورنٹ میں گزشہ رات اچانک آگ لگ گئی جس میں ہوٹل مالک کا ۹ لاکھ روپیوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ٹی کامگار سنگٹھنا کی دفتری عمارت کے احاطے میں بھرت کیندرے نامی شخص نے دوکان کرائے پر لی اوروہاں نیچرل پیور ویجیٹیرئین ریسٹورنٹ کے نام سے ہوٹل کا کاروبار شروع کیا تھا .

گزشتہ رات ایک بجے کے قریب اچانک اس ہوٹل سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی جس پر اطراف کی بستی میں رہنے والے سانان میں بے چینی پھیل گئی او روہ ہوٹل کی طرف دوڑے چلے آئے ہوٹل سے دھواں اٹھتا دیکھ ان لوگوں نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ او رمتعلقہ پولس اسٹیشن کو دی معاملہ کی اطلاع ملتے ہیں علاقہ کے کارپوریٹر رشی کیش کھیرے بھی وہاں دوڑے چلے آئے اور فائر عملے نے دو فائر ٹینڈر اور ایک پانی کے ٹینکر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔آگ کنٹرول میں آجانے کے بعد فائر ملازمین ہوٹل میں اندر داخل ہوئے تب تک دو گیس سلینڈرس پھوٹ چکے تھے فائر ملازمین نے ہوٹل میں رکھے سبھی گیس سلنڈرس انھیں کھلے میدان میں لے آئے تاکہ آگ مزید بھڑک نہ سکے۔ ہوٹل مالک کے بیان کے مطابق کچن کا سارا سامان جل کر خاک ہوگیا او ران کا ۹ لاکھ روپیو ںکا مالی نقصان ہوا جس میں ایس ٹی کامگار کو آپریٹیو سوسائٹی کا دو لاکھ روپئے مالیت کا فرنیچر بھی شامل ہے۔

اس ہوٹل سے ۲۱ گیس سلنڈرس برآمد ہوئے جس میں سے دو کرشیل گیس سیلنڈرس میں بلاسٹ ہوا۔ اور سیلنڈرس کے پرخچے اڑگئے اور فائر عملے کی مستعدی کے سبب آگ آگے نہ پھیل سکی۔ اہم بات تو یہ ہے کہ ان بارہ گیس سلنڈرس میں ۵ سلنڈرس گھریلو پکوان گیس کے تھےے۔ چیف فائر آفیسر آر کے سرے کے مطابق ہوٹل مالک کے پاس فائر این او سی بھی نہی ںہے۔

یہ معاملہ متعلقہ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے آگ لگنے کی وجہ اب بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔ اور پولس آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے چیف فائر آفیسر آر کے سرے کی رہنمائی میں ہری بھائو گھگے اپا صاحب گائیکوارڑ رمیش سونونے سبھاش ددھے وجئے کوگھیرے اسحق شیخ مہیندر کھوتکر دنیش منگنے چھگن سلام آباد تشار نور اور میور کمار نے آگ پر قابو پایا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading