اودھو ٹھاکرے کی اچانک راج ٹھاکرے سے ملاقات

ممبئی:سیاسی حلقوں سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک بار پھر شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ایم این ایس (مہاراشٹر نونرمان سینا) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ ’شیوتیرتھ‘ پہنچے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں میں دونوں ٹھاکرے بھائیوں کی یہ نویں ملاقات ہے۔ ادھو ٹھاکرے چوتھی بار ’شیوتیرتھ‘ پر پہنچے ہیں۔

راج ٹھاکرے کی والدہ مدھوونتی ٹھاکرے کی آج سالگرہ ہے، اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ادھو ٹھاکرے شیوتیرتھ پہنچے ہیں۔

دریں اثنا، اس وقت دیوالی کا تہوار جاری ہے اور دیوالی کے موقع پر شیواجی پارک اور اس کے اطراف کے علاقے میں زبردست ٹریفک جام ہے۔ اسی وجہ سے ادھو ٹھاکرے نے ٹریفک میں سے راستہ نکالتے ہوئے پچھلے دروازے سے شیوتیرتھ میں داخل ہو کر ملاقات کی۔

راج ٹھاکرے کی والدہ مدھوونتی ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر ادھو ٹھاکرے کی یہ آمد صرف ایک خاندانی ملاقات کے طور پر ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading