اودئے پور:آج وزیراعلی گہلوت متاثرہ خاندان سے ملیں گے، 50 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان

ادے پور ٹیلر قتل عام کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ ادھر خبر ہے کہ سی ایم اشوک گہلوت آج کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملنے جائیں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح پوکسو ایکٹ کے کئی معاملات میں فوری کارروائی کرکے مجرموں کو سزا دی گئی اسی طرح ادے پور اور دیگر معاملات میں بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ کنہیا لال کے خاندان کے ساتھ پوری ریاست کھڑی ہیں۔ زیر کفالت خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں