ان کمنگ کال رسیو کرنے کے لئے دوگنی قیمت دینی ہوگی

نئی دہلی:25جنوری ۔(ایجنسیز)ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ٹرم ویلی ڈٹی کے دن ا ب بدل گئے ہیں۔ کبھی کمپنیاں کسٹمرس کو نیٹ ورک پر جوڑے رکھنے کیلئے لائف تائم ریچارج کے آفر دیا کرتی تھیں لیکن اب چاہے آپ کے اکاو¿نٹ میں کتنا بھی بیلینس ہو کسٹمرس کو نیٹ ورک سے جڑے رہنے کیلئے کم از کم 35 روپئے مہینے کا ریچارج کرانا ضروری ہے۔ٹیلی کام کمپنی ہندستانی ایئرٹیل سی ایم ڈی سنیل بھارتی متل نےاشارہ دیا ہے کہ ایئرٹیل کا کم از کم ٹیرف آنے والے دنوں میں 75 روپئے ہو سکتا ہے۔ کمپنیوں نے نومبر میں ہی اپنا کم از کم ریچارج 35 روپئے کا کیا ہے۔اس سے پہلے ہندستانی ایئرٹیل نے نومبر میں اپنے سارے ٹیرف پلان میں تبدلی کی تھی۔ اس کے بعد ووڈا فون ،آئیڈیا نے بھی اپنے پلان میں بدلاو¿ کرتے ہوئے کم سے کم ریچارج 35 روپئے کر دیا۔ جانکار مانتے ہیں کہ اگر کمپنیاں کم سے کم شرح بڑھاتی ہیں تو ڈجیٹل انڈیا اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی کنکٹیوٹی پر اثر پڑے گا۔دسمبر میں ٹیلی کام ریگیو لیٹراتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے دونوں کمپنیوں کو اچانک اپنے ٹیرف پلان بدلنے پر نوٹس بھی جاری کیا لیکن اس کے بعد ٹرائی نے کمپنیوں پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading