انڈونیشیا میں زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 30ہوگئی

جکارتہ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے صوبہ ملوکو میں زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے اور 156 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انڈونیشیا میں تین دن پہلے جمعرات کو آئے 6.5 شدت کے زلزلہ میں 25،000 افراد بے گھر بھی ہو ئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ایگس وبووو کے مطابق، زلزلہ کے جھٹکوں میں 534 مکان، نو دفتری عمارات، چھ تعلیمی مراکز اور ایک ہیلتھ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کے اثرات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ زخمیوں کی تعداد سب سے زیادہ ضلع ملوکو میں ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading