انسانوں کے بعد پالتو جانور کو بھی جان لیوا وائرس نے گھیر لیا، پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے

کرونا وائرس
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ کتے کی مالکن کاروباری خاتون ہیں جن کا نام وونی چوہاؤ ژری ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ایک روز اُن کے کتے کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اُسے لے کر ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس گئیں، ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کتے کے چند ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ کتا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔

مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اُسے اسپتال لے کر گئی تھی۔

کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسے اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق کتے کو چودہ روز تک اکیلا رکھا جائے گا اور اگر وہ صحت مند ہوگیا تو اُسے مالکن کے حوالے کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس ’COVID2019‘ پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گیا، اب تک وائرس کی وجہ سے 2800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading