انجینئرنگ کالج (Engineering college)کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ، 300 سے زائد تصاویر لیک

کرشنا:30/ اگست ـ( ایجنسیز)آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں ایک انجینئرنگ کالج کے خواتین کے ہاسٹل میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کی خبر پر ہنگامہ ہے۔ یہ معاملہ SR Gudlavaleru انجینئرنگ کالج کا ہے۔ جہاں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم (Wash room)میں خفیہ کیمرہ نصب پایا گیا۔ طالبات کی ہنگامہ آرائی کے بعد پولس نے بوائز ہاسٹل سے طالب علم وجے کو حراست میں لے لیا ہے۔ اب پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی طالبات بھی واش روم استعمال کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

گرلز ہاسٹل کی 300 سے زائد تصاویر لیک ہو گئیں:گرفتار طالب علم سے کسی نے خواتین کے ہاسٹل کے واش روم کی 300 سے زائد تصاویر خریدی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے گرفتار طالب علم کا لیپ ٹاپ بھی ضبط کر لیا ہے۔ کل شام سات بجے شروع ہونے والا احتجاج آج صبح تین بجے تک جاری رہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف چاہیے، اب واش روم جانے سے ڈرتے ہیں۔ گرلز ہاسٹل کے واش روم کی 300 سے زائد تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کی اطلاع کالج انتظامیہ کو ایک طالب علم نے دی تھی۔ جب وہ واش روم گئی تو اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا، اس دوران اس نے دیکھا کہ ویڈیو لینے کے لیے یہاں ایک کیمرہ نصب ہے۔ اس انکشاف کے بعد خفیہ کیمروں کے حوالے سے کیمپس میں طالبات کی حفاظت اور رازداری کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ طلباء نے پرائیویسی کی خلاف ورزی اور اس کے بعد ویڈیو کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

طالبات کا انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ:جمعرات کو آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایس آر گڈلاویرو انجینئرنگ کالج میں گرلز ہاسٹل کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد زبردست احتجاج شروع ہوا۔ احتجاج کے دوران ہاسٹل میں موجود کئی طالبات کو "ہم انصاف چاہتے ہیں” جیسے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی اور کیمپس میں ان کی حفاظت کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading