میرے انتہائی قریبی دوست اور رفیق درس مفتی قاضی محمد افسر الدین صدیقی ( اورنگ آبادی مہاراشٹر) کے والد محترم قاضی مظہر الدین صدیقی صاحب کا آج صبح بروز چہار شنبہ (بدھ) انتقال ہوگیا ہے

، یہ خبر سن کر ذاتی طور پر بڑا صدمہ ہوا، دو سال قبل والدہ داغ مفارقت دی گئیں، رفیق درس کے والدین اپنی آٹھوں اولاد کے تعلق سے اپنی ساری ذمہ داریاں پوری کرکے دنیا سے رخصت ہوئے ہیں اورسوائے رفیق درس مفتی قاضی افسر(دو تین ماہ میں یہ بھی والد بن جائیں گے ان شاء اللہ) کے بفضل اللہ تمام اولادیں صاحب اولاد ہیں، میں اپنے دوست مفتی قاضی افسر الدین صدیقی سمیت ان کے تینوں بڑے بھائی مفتی اطہر الدین صدیقی، مولانا اظہر الدین صدیقی اور حافظ ظفر الدین مع چاروں ہمشیرہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ سبحانہ وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اور آپ کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے!.