امر راجورکر بی جے پی کے ناندیڑ شہر کارگذار صدر نامزد ٗپارٹی عہدیداران نے منایا جشن

ناندیڑ۔ ۲۱؍ جنوری ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کی سفارش پر سابق ایم ایل سی و بی جے پی کے ریاستی نائب صدر امر ناتھ راجورکر کو بھارتیہ جنتا پارٹی ناندیڑ شہر کا کارگذار صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کوڑے نے آج امرناتھ راجورکر کو نامزدگی کا مکتوب پیش کیا۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے مد نظر امرناتھ راجورکر کا یہ تقرر عمل میں آیا ہے۔

اس کی خبر ناندیڑ میں ملتے ہی بی جے پی کے قائدین اور ورکرس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور آئی ٹی آئی چوراستے پر سابق میئر نمائندے وجئے یونکر کی قیادت میں جشن منایا گیا ۔ آتش بازی کر کے وہاں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر بی جے پی کے سابق شہر صدر پروین سالے ، پارٹی کے ترجمان سنتوش پانڈاگڑے ، جنرل سیکریٹری ، وجئے گمبھیرے ، لکشمی کانت گونے ، سابق کارپوریٹر امیش چوہان ، کشن کلیانکر، ناگناتھ گڈم،

دیپک پاٹل ، کاماجی سرودے، منوج جادھو، امیت واگھ، صاحب رائو گائیکواڑ، دھیرج سوامی، کرن شندے، گوپی مدی راج و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے وقت بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے سے شہر صدر دلیپ کندکرتے نے بحیثیت آزاد امیدوار فارم داخل کیا تھا

جس کے بعد پارٹی نے انہیں عہدہ سے برخواست کر دیا تھا تب سے بی جے پی کا ناندیڑ شہر عہدہ مخلوع تھا فی الحال امرناتھ راجورکر کو شہر کارگذار صدر نامزد کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading