امریکی گلوکار Akon ایکون نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

امریکی گلوکار ‘ایکون نے عمرہ کی سعادت حا صل کرلی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ‘ایکون نے عمرہ حال ہی میں کئے گئے کنسرٹ کے بعد ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار ‘ایکون نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حا صل کرلی، گلوکار کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خانہ کعبہ میں احرام پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اکون نے عمرہ حال ہی میں کئے گئے کنسرٹ کے بعد ادا کیا۔امریکی گلوکار ‘ایکون نے دمام میں کنسرٹ سے قبل انھوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

ایکون نے عرب ملک میں اپنے کنسرٹ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، امریکی گلوکار ‘ایکون اپنی کامیابی کا سہرا اپنے عقیدے کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری اصل کامیابی میرا ایمان ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading