واشنگٹن، 12 اکتوبر (اسپوتنک)ترکی کی جانب سے شام کے شہر کوبانی میں کئے گئے حملے کی زد میں امریکی فوجی بھی آگئے لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔امریکی وزارت دفاع کی پریس مہم کے ڈائریکٹر بروک ڈی والٹ نے ایک بیان جاری کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔مسٹر ڈی والٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی رات تقریباً نو بجے ترک فوجی اڈوں سے کوبانی پر حملےکئے گئے اور وہاں امریکی فوجی بھی موجود تھے۔ حملے کی وجہ سے ، یہ دھماکہ امریکی فوج کے سکیورٹی کے علاقے سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ ترکی یہاں امریکی فوج کی موجودگی سے واقف ہے۔
اس حملے میں کسی امریکی فوجی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بتایا جاتا ہے کہ سب محفوظ ہیں۔اس سے قبل بدھ کے روز ، ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی فوج اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن پیس اسپرنگ ‘کے نام سے اپنی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملہ اپنی سرحد کے قریب محفوظ علاقہ (بفر زون)بنانے کے لئے کر رہا ہے۔ ترکی کی فوجی مہم پر عرب لیگ ، یوروپی یونین کے ممبروں سمیت مغربی ممالک نے بھی تنقید کی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ کرد جنگجو شام میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ دولت اسلامیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ شام کا شمالی علاقہ اس وقت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر قبضہ ہے ، جس کی قیادت کرد جنگجوؤں نے کی ہے ، ترکی کا خیال ہے کہ اس کا تعلق وائی پی جی جنگجوؤں جیسے پی کے کے سے ہے۔
شام کی موجودہ حکومت نے ترکی کے اس فوجی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔