واشنگٹن ،15 اپریل ( یواین آئی) امریکہ میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2228 افرادکی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25757 ہو گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے یومیہ ہونے والی اموات کے مطابق سب سے سے بڑی ہے۔ وہیں یہاں اب تک اس وبا سے متاثرین کی تعداد 600000 کے پار پہنچ گئی ہے۔