واشنگٹن ، 2 مئی ( یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ایک لاکھ سے کم ہلاکتیں ہونے کا اندازہ ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا’’ امید ہے کہ ہم کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کو ایک لاکھ سے کم رکھنے میں کامیاب ہوں گے‘‘ ۔
اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اس جان لیوا وائرس سے 60 سے 70 ہزار لوگوں کے ہلاک ہونے کا تخمینہ لگایا تھا ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک اس عالمی وبا سے 64300 افراد ہلاک اور 10.95 متاثر ہوئے ہیں۔