نئی دہلی،. قومی راجدھانی دہلی میں آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے نیشنل پیپلز کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس دوران اپنے خطاب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے امانت اللہ خان پر کی گئی کارروائی کو لے کر بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امانت اللہ خان کے بعد اب منیش سسودیا اور کیلاش گہلوت بھی پکڑے جائیں گے۔