امام اہلسنت امام احمد رضا خان کے یوم ولادت پر پانی کی مفت تقسیم’رضااکیڈیمی کااقدام

جلگاؤں (نامہ نگار ) جون کا نصف مہینے گذرچکا ہے ریاست کے بیشتر شہروں میں اب بھی بارش نہیں ہوئی ہے ۔جس وجہ سے پہلے سے ہی پانی کی قلت کا شکار گاؤں، دیہاتوں کی مشکلات بڑھ گی ہیں ۔ان دیہاتوں میں پانی فراہم کرنا اشدت ہو چکا ہے ۔ہر سال دس شوال کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان کا یوم ولادت منایا جاتا ہے ۔رضا اکیڈمی اپنے انوکھے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔اس مرتبہ بھی رضا اکیڈمی کی جانب سے ریاست کے مختلف قحط زدہ علاقوں میں ٹینکر کے ذریعے پانی تقسیم کر اعلی حضرت کا 168 واں یوم ولادت منانے کیا گیا ہے ۔اس منساسبت سے جلگاؤں ضلع کے چالیس گاؤں اور پاچورہ کے قحط زدہ دیہاتوں میں بیک وقت ایک لاکھ 68 ہزار لیٹر پانی تقسیم کیا گیا ۔

raza 1

تفصیلات کے مطابق چالیس گاؤں اور پاچورہ کے دیہاتوں میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کا آغاز مورخہ 14 جون بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مدینہ مسجد کے پاس سے ٹینکر روانہ کر کیا گیا ۔ ٹینکر چالیس گاؤں سے 15 کلو میٹر دور جامڑی دیہات میں شدید پانی کی قلت ہے جہاں پر 25ہزار لیٹر پانی کا پہلا ٹینکر اسکے بعد پاچورہ کے قصبے نگر دیولہ میں دوسرا 20 ہزار لیٹر ٹینکر روانہ کیا گیا ۔

IMG-20190614-WA0012

جب پانی کی قلت کا بوجھ جھیلا رہے ان دیہاتوں میں جب ٹینکر پانی لے کر پہنچے تو چند سیکنڈ میں خواتین اور بچہ بوڑھیں سبھی اپنے ہاتھوں میں پانی کے برتن لیں ٹینکر کے پاس پہنچ گئے ۔ دعائے خیر کے بعد الحاج سیعد نوری ،مولانا عباس ،ڈاکٹر رئیس رضوی ،شکیل سبحانی وغیرہ کے ہاتھوں پانی کی تقسیم عمل میں آئی ۔رضا اکیڈمی اس کارئے خیر میں مقامی افراد کے علاوہ ممبئی ،مالیگاؤں، دھولیہ، سے بھی رضا اکیڈمی کے اراکین نے شرکت کی ۔ دھولیہ سے شیخ آفتاب حسین رضوی، حاجی جمیل احمد رضوی ،عبدالعزیز خان رضوی ،سید ایاز رضوی ،چالیس گاؤں سے حاجی شکیل منصوری ،عمران منصوری ،نوید سر ،قیصر کھاٹک ،مالیگاوں سے ڈاکٹر رئیس رضوی ،محمد اکرم ممبئی والا ،راجو بھائی سائیکل والا ،محمد بھائی ،سلیم صدیقی ،امیتاز سر ،محمد حسن بھائی، افضل غازیانی کے علاوہ ممبئی سے الحاج سعید نوری کے کے ہمراہ مولانا عباس ،جنید رضا وفد میں شامل تھے ۔جامڑی کے بعد رضا اکیڈمی کا قافلہ پاچورہ کے نگردیولہ قصبہ پہنچا یہاں کے گاوں کے کنار آباد آزاد نگر بستی میں بھی پانی کی تقسیم عمل میں آئی ۔

اس موقع پر الحاج سعید نوری (ممبئی )نے اپنے تاثرات کے اظہار میں کہا کہ ” موجودہ حالات میں ہمیں (مسلمانوں )کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عملی کام برداران وطن کے روبرو پیش کرنے ہونگے ۔ان اعمال کے ذریعے دعوت کا کام بہترطور پر انجام دیا جاسکتا ہے ۔ رضا اکیڈمی ہر سال انوکھے انداز میں یوم ولادت مناتی ہے ۔اس سال بھی اعلی حضرت کو عقیدت پیش کرنے کیلئے مفت پانی تقسیم کیا گیا ” رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے کہا ” ان شاء اللہ آئندہ بھی اس کارخیر کا سلسلہ جاری رہے گا،”

پاچورہ کے دیگر قصبات میں بھی مقامی اراکین کے ذریعے پانی کی تقسیم کیا گیا ۔ اس ضمن میں پاچورہ سے ناصر شیخ نے بتایا کہ ” پاچورہ رضا اکیڈمی کے اراکین نے دس ہزار لیٹر کے ٹینکر برکھیڑی، شوولا، انتورلی اور بھوکری میں پہنچائے ۔اس کار خیر میں حاجی ناظم بھائی کے علاوہ محسن بھائی ،عرفان بھائی منیار ،وغیرہ نے کلیدی کردار نبھایا ۔خبر لکھے جانے تک تقربیا ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائد پانی تقسیم کیا گیا چکا تھا ۔پانی تقسیم کا یہ سلسلہ دیر رات تک جاری رہا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading