الیکشن کمیشن نے کیا دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 5 فروری کو ایک مرحلہ میں ووٹنگ

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی دم نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتوں نے بھی مانا ہے کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، انتخابات کے دوران بار بار مشینوں پر شبہات ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔

راجیو کمار نے بتایا کہ انتخابات سے سات سے آٹھ دن پہلے ای وی ایم تیار کی جاتی ہیں، جنہیں سیاسی جماعتوں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں سیل کیا جاتا ہے۔ ووٹنگ کے بعد بھی ای وی ایم کو مکمل شفافیت کے ساتھ سیل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ای وی ایم میں غیر قانونی ووٹ ڈالنے کا امکان نہیں ہوتا، اور پورا عمل شفافیت پر مبنی ہے۔

شفافیت اولین ترجیح، ووٹر لسٹ اور ای وی ایم پر چیف الیکشن کمشنر کی وضاحت
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ووٹر لسٹ میں غلط اندراجات کے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کو سن کر دکھ ہوا۔ کچھ حلقوں کی جانب سے انتخابات کو ’ای وی ایم انتخاب‘ کہا گیا، جبکہ ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے اور سست رفتار ووٹ شماری کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ راجیو کمار نے کہا کہ شفافیت ہمیشہ الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح رہی ہے اور عوامی خدشات کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading