ایچ ایم پی وی وائرس پر نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایات

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک میں ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم پی وی ) کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاستوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی۔

صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے کل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل طریقےسے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ہندوستان میں سانس کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال اور چین میں ایچ ایم پی وی کیسز میں اضافے کی میڈیا رپورٹس کے بعد ایچ ایم پی وی کے کیسز سے متعلق صورتحال اور ان کے بند و بست کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں سکریٹری (ڈی ایچ آر) ڈاکٹر راجیو بہل؛ ڈی جی ایچ ایس کےڈاکٹر (پروفیسر) اتل گوئل؛ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریز اور عہدے داران،این سی ڈی سی، آئی ڈی ایس پی، آئی سی ایم آر، این آئی وی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور آئی دی ایس پی کے ریاستی نگرانی یونٹس کے ماہرین نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کے دوران، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئی ڈی ایس پی کا ڈیٹا ملک میں کہیں بھی آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کیسز میں کسی غیر معمولی اضافے کی نشاندہی نہیں کرتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading