اقتصادی ناکامی چھپانے کے لئے ملک کو بانٹ رہی حکومت: سپریا سُلے

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سلے نے حکومت پر اقتصادی ناکامی چھپانے کے لئے قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے ) کی طرف لوگوں کی توجہ بھٹکانے اور ملک کو بانٹنے کا الزام عائد کیا۔

صدرجمہوریہ کے خطاب پر لوک سبھا میں شکریہ کی تحریک پر بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے سپریا سلے نے کہا کہ جب ناانصافی ہی اصول بن جائے تو مزاحمت لازمی ہو جاتی ہے۔ آج پہلی مرتبہ ملک کی صف بندی کی گئی ہے۔ پورا ملک تقسیم ہے، سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا کر ملک کے نوجوانوں کو یا تو سی اے اے کے حق میں یا اس کے خلاف بانٹ دیا گیا ہے۔ یہ اچھی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ حکومت اقتصادی بدحالی کی بات چھپانے کے لئے لوگوں کی توجہ سی اے اے اور این آر سی کی طرف بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے‘‘۔ صدر جمہوریہ کے خطاب میں صرف مثبت رینکنگ کی بات کرنے اور رینکنگ میں ملک پچھڑا ہے ان کا ذکر نہ کرنے پر بھی سپریا سلے نے سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سہولیات کاروبار انڈیکس کی بات کی گئی جس میں ملک کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے، یہ خوش آئند ہے۔ لیکن اگر ملک میں تجارت کے لئے ماحول بہتر ہوا ہے تو پھر سرمایہ کاری کیوں نہیں بڑھ رہی؟ خطاب میں ٹریفک انڈیکس کی بات نہیں کی گئی جس میں ٹریفک جام والے سب سے اوّل 10 میں سے چار شہر ہندوستان کے ہیں۔ اس میں جمہوریت انڈیکس، پاسپورٹ انڈیکس اور عالمی فاقہ کشی انڈیکس کی بات کیوں نہیں کی گئی جس میں ملک پچھڑ گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading