افغان اسپینر راشد خان نے نئی تاریخ رقم کی

افغانستان نے محمد نبی ( 81) اور لیگ اسپینر راشد خان کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کی بدولت آئیرلینڈ کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 32 رنوں سے ہراکر تین میچوں کی سیزی میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا ہے ۔ افغانستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 210 رن بنائے ، جس کے جواب میں آئیرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہی بناسکی ۔ اس میچ میں راشد خان نے ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر آئیرلینڈ کے کیون او برائن ( 74 رن ) کو آوٹ کیا جبکہ اپنے اگلے اوور کی تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں ( جارج ڈاکرل ، شین گیٹکاٹے اور سمی سنگھ ) کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اس طرح انہوں نے لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹ لئے۔ وہیں ٹی 20 کرکٹ میں ایسا کرنے والے وہ واحد کھلاڑی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ایسا سری لنکا کے لستھ ملنگا نے کیا ہے ۔ انہوں نے 2007 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading