ناندیڑ:24 مئی۔ (ورق تازہ نیوز)کورونا کی دوسری لہرنے سارے ملک میں قہربرپاکررکھا ہے ۔جس میں مہلوکین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔اس لہر میں نوجوان طبقہ بھی کافی متاثر ہوا ہے۔ ناندیڑ ضلع میں یکم تا 21مئی ان 21 دنوں کے دوران کورونا کی وجہہ 20 تا 45 سال عمر کے 35 نوجوانوں کی موت ہوئی ہے ۔کورونا کی وجہہ سے سال گزشتہ عوام میں کافی دہشت تھی ۔ لیکن اموات کاتناسب کم تھا ۔
اکتوبر 2020 کے درمیان ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ۔اسلئے ملک بھر میںکاروبار دوبارہ کھل گئے ۔
مگر جنوری میں کورونا کی دوسری لہر آگئی جس میں اموات کاتناسب کافی زیادہ ہوگیا۔ کرونا کی پہلی لہر میں جہاں معمر افرادکی موت ہوئی تھی مگر دوسری لہر میں نوجوان طبقہ کافی متاثرہوا ہے ۔
ناندیڑ ضلع میں بیشتر نوجوان فوت ہوئے ہیں۔ بالخصوص 21دنوں مین 45تا20 عمر کے 35نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔