اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر مالیگاؤں میں جشن

مالیگاؤں۔12۔دسمبر (عامر ایوبی) ملک کی پانچ اہم ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جس کی رو سے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے َزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہ جیت مردہ کانگریس کے جسم میں نئی جان کی مصداق ہے اس جیت پر ملک بھر میں کانگریس سے منسلک افراد جشن منارہے ہیں مالیگاؤں میں بھی شیخ آصف کی قیادت میں جشن منایا گیا اور پارٹی کے مقامی دفتر کے پاس پٹاخے داغے گئے جبکہ ڈھول تاشوں کیساتھ جلوس بھی نکالا گیا اس سلسلہ میں موصولہ پریس نوٹ کے مطابق چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں گذشتہ 15,برسوں سے اقتدار پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست فاش دیتے ہوئے کانگریس نے راہل گاندھی کی قیادت میں زبردست بازی ماری ہے ان جملوں کے اظہار کیساتھ ہی کانگریس کے مقامی صدر شیخ رشید نے کہا کہ گذشتہ برس 11,دسمبر کو راہل گاندھی نے کانگریس کی صدارت سنبھالی تھی یہ ان کی بہتر کارکردگی کیساتھ ہی بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور مودی اور امیت شاہ کی جملے بازیوں کا نتیجہ ہے مقامی رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے اور ان تین ریاستوں کے نتائج نے ظاہر کردیا کہ عوام بی جے پی کے جھوٹ سے تنگ آگئے ہیں ملک کا کسان قرض کے بوجھ سے دب گیا نوجوانوں کی بیروزگاری پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ملک کی معیشت تباہ وبرباد ہوکر رہ گئیملک بھر میں ٹیکسٹائیل شعبہ کو تہس نہس کردیا گیا،گئوونش قانون کی آڑ میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی،نوجوانوں کو دوکروڑ روزگار دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا اقلیتیوں اور دلتوں پر ظلم وزیادتی جب حد سے تجاوز کرگئی تب عوام نے اپنا فیصلہ کردکھایا ہےاسلئے سب نے مل کر مودی اور امیت شاہ کی قیادت کو مسترد کردیا ہے اور ہندوستانی عوام نے اقتدارمیںتبدیلی کرتے ہوئے انہیں گھر کا راستہ بتادیا کانگریس ترجمان نے کہا کہ جس طرح بی جے پی اقتدار میں آئی تھی اور دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پچاس سال تک رہیں گے اور امیت شاہ نے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ لگایا تھا لیکن ہم یہ کہتے رہے کہ کانگریس آن بان اور شان سے واپس آئیگی اور آج ملک کی عوام اپنی آنکھ سے کانگریس کی جیت دیکھ رہی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading