اسمبلی انتخابات‘ مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:30اگست ۔(ورق تازہ نیوز)الحاج اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایت پر محمدجابر احمدچیرمین بلدیہ بھینسہ کے ہمراہ حیدر آباد سے کمیٹی کے ذمہ داران مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کاجائزہ کےلئے 31اگست اوریکم ستمبر کو ناندیڑ میں قیام پذیر رہیں گے ۔

اس لئے تعلقہ جات کے صدور اور ناندیڑ کے ذمہ داران مجلس کواطلاع دی جاتی ہے کہ 31اگست بروز ہفتہ شام ٹھیک ساڑھے سات بجے دارالسلام ناندیڑ میں حاضر رہیں اسی طرح یکم ستمبر بروزاتوارصبح گیارہ بجے تا دوپہر دو بجے تک میٹنگ میں حاضر رہیں ۔

اس طرح کاپریس نوٹ مراٹھواڑہ صدر فیروزلالہ کی ہدایت پر ضلع صدرمرزا امجدبیگ و شہر صدر سید فصیح الدین نے جاری کیا ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2319146711539364&id=2246652272122142

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading