اسرائیلی وزیر کی قیادت میں دسیوں یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس،۸جنوری(پی ایس آئی)اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل کی قیادت میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر قابض فوج اور پولیس نے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق سوموار کو اسرائیلی وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں 50 یہودی شرپسند "باب المغاربہ” اور "باب السلسلہ” سے دسیوں یہودی آبادکار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔اسرائیلی وزیر کی قیادت میں یہودی آباد کاروںنے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ادھر ایک دوسری رپورٹ سوموار کو 55 یہودی طلباء اور آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر بے حرمتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading