بلولی:8جنوری (ابرار بیگ )ہر سال محکمہ پولیس کی جانب سے 2جنوری تا8 جنوری ایک ہفتہ تک پولیس رائزئنگ ڈے کے ضمن میں مختلف پروگراموںکاانعقاد کیاجاتا ہے ۔اسی سلسلے میں بلولی کے یشونت راو چوہان اسکول کے طلبا کو پولیس اسٹیشن کے کاموں کی معلومات دی گئیں۔ جس میں ایف آئی آر کا ریکارڈ ، جیل کی معلومات ،وائرلیس کے علاوہ دیگر معلومات سے طلبائ کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر بھگوان دھبڑ گے، سب انسپکٹر سائناتھ س±رودے، اسکول کے ہیڈ ماسٹر ایچ آر واکڑے، آر جی وروٹے (ٹیچر)کے علاوہ صحافی شیخ الیاس ،ابرار بیگ، موجود تھے۔