اسدالدین اویسی کے آفر پر اشوک راو نے کیا کہا پڑھئے

ناندیڑ ۔19۔جنوری (۔ورق تازہ نیوز )گزشتہ روز ناندیڑ میں بہوجن ونچت اگھاڑی کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جس میں ایم آئی ایم کے قومی صدر نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کانگریس پارٹی سے کہا تھانہ اگر انھیں مجلس سے ایلرجی ہے تو وہ ونچت اگھاڑی سے باہر ہو جائیں گے اگر کانگریس بھاریپ بہوجن مہا سنگھ کے قائد پرکاش امبیڈکر کو انکا سیاسی مقام دلوائیں اور انھیں لوک سبھا چناو میں کامیاب کرائیں گے۔اسدالدین اویسی صاحب کے اس آفر کے بعد کانگریس پردیش صدر اشوک راو چوہان نے کہا کہ اگر ایم آئی ایم کے اس فیصلہ سے ونچت اگھاڑی کو نئے سیاسی محاذ میں شامل کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔اس تعلق سے جلد ہی پرکاش امبیڈکر سے بات چیت کرکے اہم فیصلہ کیا جائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading