نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے چیف بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا. اویسی اب تک حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے 2004 ، 2009 اور 2014 میں اس حلقہ کو پیش کر چکے ہیں۔ حیدرآباد اویسی کا گڑھ ہے۔ اسدالدین اویسی کے والد نے یہاں سے سیاست کی شروعات کی تھی۔

2004 سے پہلے انکے والد سلطان صلاح الدین اویسی دو دہائی سے زیادہ عرصہ تک حیدرآباد حلقہ لوک سبھا سے رکن رہ چکے ہیں۔ اسدالدین اویسی خود بھی 1994 سے 2003 کے درمیان آندھر پردیش ودھان سبھا کے دو بار رکن رہ چکے ہیں۔ اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی تیلنگانہ ودھان سبھا کے رکن ہیں۔

حیدرآباد سے بھاجپا اور کانگریس مضبوط امیدوار کی تلاچ میں ہے۔ کانگریس کی جانب سے سابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین کو اتارنے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ وہیں بھاجپا ستیش اگروال اور سید شہزادی کو اتارنے پر خیال کر رہی ہے۔ پچھلے چناؤ میں بھاجپا کے امیدوار این رامچندر راؤ نے 32 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ حیدرآباد فی الحال تیلنگانہ اور آندھر پردیش کی مشترکہ راجدھانی ہے.