ممبئی:کانگریس پارٹی شمالی ممبئی پارلیمانی سیٹ سے حیران کر دینے والا امیدوار اتار سکتی ہے۔ کانگریس میں اس سیٹ سے ارمیلا ماتونڈکر کو الیکشن لڑانے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارمیلا کو پارٹی میں شامل کر کے انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کی تیاری چل رہی ہے۔
اس سیٹ سے پہلے سے ہی کانگریس میں شامل ہو چکی شلپا شنڈے اور اسوری جوشی بھی الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔ قابل غور ہے کہ آندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی نے کئی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ کانگریس بھی فنکاروں اور مشہور شخصات کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے۔