اردو و ریاضی مضامین اکتسابی بالیدگی کے وسائل تعلیم کا صندوق پیٹی اردو میں تیار

شعبہ اردو اور ماہرین کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مبارکباد

مالیگاؤں12۔دسمبر(عامر ایوبی ) مہاراشٹر راجیہ شیکشینک سنشودھن و پرشکشن پریشد (مہاراشٹر ودیا پرادھیکرن پونے) شعبہ اردو اور 40 ماہرین نے نہایت ہی عرق ریزی سے کڑی محنت سے ایم ایس سی آر ٹی پونہ ڈایریکٹر سنیل مگر صاحب کی خصوصی رہنمائی میں جناب توصیف پرویز کی محنت،سے جماعت اول تا پنجم کے 100 فیصد طلبا کے پڑھنے کی بنیادی صلاحیت کی ترقی کا پروگرام 2018/19 کے تحت،اردو میڈیم کے طلباءکے لیے اردو و ریاضی مضامین اکتسابی بالیدگی کے وسائل تعلیم کا صندوق اردو زبان میں دستیاب کیا جا رہا ہے جو عنقریب تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسر معرفت پنچایت سمیتی کے ذریعے اردو میڈیم اسکولوں کو دستیاب کیا جائے گا۔اردو زبان میں صندوق کی دستیابی یقینن خوش آئند بات ہے جس سے اسکولوں،طلبا کے تعلیمی معیار میں مزید اضافہ ہونگا۔عنقریب اس کی اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی جائے گی،اردو کے لئے ایک تاریخی قدم ہیں،اساتذہ اور طلباء کے لئے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ(11138) کی جانب سے وزیر تعلیم ونود تاؤڑے صاحب،سابق تعلیمی سکریٹری نند کمار صاحب، حالیہ تعلیمی سکریٹری محترمہ وندنا کرشنا میڈم،تعلیمی کمشنر وشال سولنکی، ڈائریکٹر سنیل مگر صاحب،شعبہ اردو کے توصیف پرویز،ڈایریکٹر پرایمری سنیل چوہان،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سجاتا میڈیم،اور خاص طور ان 40 ماہرین کی ٹیم جنھوں نے بہت محنت سے یہ عظیم کام کو انجام دیا ان کو مبارکباد پیش کی جاتی ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading