اجیت پوار کی این سی پی میں شمولیت کررہے بے ضمیر مسلم لیڈران پر سید معین کی شدید تنقید

ناندیڑ (اکرم چوہان) :- اجیت پوار نے بم دھماکوں میں کئی ہے قصورمُسلم نوجوانوں کو جیل میں ڈالا،ریاست اور مرکز میں انہیں کی حکومت تھی پھر بھی آج مسلمان انکی پارٹی میں جا رہے ہیں،وه اجیت پوار جسکا ایک رُکن اسمبلی مسلمانوں کو کھلے عام گالیاں دیتا ہے پھر بھی اس پر کارروائی نہیں ہوتی پربھنی میں منعقد جلسہ سے سید معین کا نے اپنے خطاب میں کہا،

اس موقع پر سید معین نے کہا کہ چند پیسوں کے عوض ضمیر بیچنے والے اور اجیت پوار کی پارٹی میں جانے والے قوم کے لیڈروں پر سید معین نے سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ قوم کے ضمیر فروش لیڈر قوم کے مستقبل کو داو پر لگا رہے ہیں،
آگے انہوں میں کہا کہ مسلمانوں کی اوقافی جائداد چھننے کا قانون بنا تھا اُسکی حمایت کرنے والا اجیت پوار ہی تھا۔پربھنی کو عوام کے ساتھ ساتھ اُنہونے قوم کو ان ضمیر فروشوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی،اور کہا کہ یہ لوگ جہاں پیسہ ملتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں،لیکن مجلسِ اتحاد المسلمین اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتی۔

سید معین کے پربھنی جلسہ میں اجیت پوار پر دیے خطاب کا ملہ جلا اثر ملا ہے،ناندیڑ ضلع کے اجیت پوار گروپ کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر مقصود پٹیل لوح گاؤںکر نے پارٹی میں مسلم مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading