ناندیڑ:11جنوری ( ورق تازہ نیوز)اجمیر میں 812 ویں عرس کے لئے ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے، جنوبی وسطی ریلوے نے ناندیڑ اور اجمیر کے درمیان اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے
ٹرین نمبر 07641 ناندیڑ-اجمیر اسپیشل ٹرین:ٹرین نمبر 07641ناندیڑ تااجمیر15 جنوری کو ٹرین نمبر07642ا جمیرتا ناندیڑ 20 جنوری 2024 کو روانہ ہوگی۔جن کی تفصیلات اس طرح ہیں۔یہ ٹرین ناندیڑ سے 15 جنوری کو صبح 8.30 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 19.30 بجے اجمیر پہنچے گی۔
یہ خصوصی ٹرین پورنا، پربھنی، سیلو، پرتور، جالنا، اورنگ آباد، منماڑ، بھوساول کورڈ لائن، کھنڈوا، اٹارسی، بھوپال، اجین، رتلام، بھیلواڑہ سے ہوتے ہوئے اجمیر پہنچیں گی۔
ٹرین نمبر 07642 اجمیر-ناندیڑ اسپیشل ٹرین:یہ ٹرین اجمیر سے 20 جنوری کو دوپہر 23.20 بجے روانہ ہوگی اور بھیلواڑہ، اجین، کھنڈوا، منماڈ، اورنگ آباد، جالنا، ناندیڑ 23 جنوری کو صبح 5.30 بجے پہنچے گی۔ان ٹرینوں میں تھرڈ ایئر کنڈیشنڈ، سلیپر کلاس اور جنرل کلاس کوچز ہوں گے۔