اتر پردیش: میڈیکل کالج احاطہ میں موجود تقریباً 12 مزاروں پر چلا بلڈوزر

بہرائچ:اتر پردیش کے بہرائچ میں مہاراجہ سہیل دیو میڈیکل کالج احاطہ میں موجود تقریباً 12 مزاروں پر انتظامیہ نے آج بلڈوزر چلا دیا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ انہدامی کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب متعلقہ فریق سے خود مزاروں کو ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن انھوں نے مقررہ وقت تک اسے نہیں ہٹایا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سال قبل اُس وقت کے سٹی مجسٹریٹ نے ان مزاروں کو ناجائز بتایا تھا۔ اس کے بعد مزاروں کا انتظام دیکھنے والوں نے کمشنر کے یہاں اپیل کی تھی۔

7 سال قبل 2019 میں کمشنر نے سٹی مجسٹریٹ کے حکم کو درست قرار دیا تھا، جس کے بعد مزاروں کے انہدام کا راستہ ہموار ہو گیا تھا۔دراصل ضلع مجسٹریٹ دفتر کے پاس موجود میڈیکل کالج سے ملحق رسول شاہ باسواڈی کا آستانہ ہے۔ اس میں پہلے صرف 2 مزاریں تھیں، جو وقف بورڈ میں درج ہیں۔ اس کی دیکھ ریکھ کرنے والے لوگوں نے تقریباً 10 دیگر چھوٹیں مزاریں بعد میں قائم کر دیں۔

https://x.com/ANI/status/2013181167890305437?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2013181167890305437%7Ctwgr%5E7fa6ac6184fdfdfbc69c548af7a019e8e1c192db%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fearthquake-tremors-felt-in-delhi-intensity-measured-at-28-on-the-richter-scale

ان مزاروں کو 2002 میں اُس وقت کے سٹی مجسٹریٹ نے غیر قانونی طریقے سے بنا ہوا بتایا تھا اور اسے ختم کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔ بعد ازاں کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کے یہاں اپیل کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading