آگرمالوا، 14اگست (یواین آئی) اترپردیش کے ایم ایل اے وجے مشرا کو مدھیہ پردیش کے آگرملوا ضلعی پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش پولیس کی اطلاع پر نشاد پارٹی کے ایم ایل اے وجئے مشرا کو آج صبح حراست میں لیا گیا۔ اترپردیش میں ایم ایل اے کے خلاف بہت سے فوجداری مقدمات درج ہیں۔
پولس ذرائع کے مطابق اترپردیش پولس کی اطلاع کی بنیاد پر نشاد پرٹی کے رکن اسمبلی وجے مشرا کو آج صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ایم ایل اے کے خلاف بہت سے فوجداری مقدمات اترپردیش میں درج ہیں۔مدھیہ پردیش پولس نے رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کی ہے اور سلسلے میں اترپردیش پولس کے اعلی حکام کو خبر دے دی گئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے اترپردیش پولس کی ایک ٹیم آگرمالوا پہنچے گی اور ایم ایل اے کو پھر اترپردیش پولس کے حوالے کردیا جائے گا ۔