متھرا، 12 اکتوبر.(پی ایس آئی)اتر پردیش کے متھرا میں رہنے والی عرشی خان نام کی لڑکی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اپنا لیا ہے. عرشی نے یہ کہتے ہوئے ہندو مذہب اپنایا کی اسلام میں خواتین کا احترام نہیں ہوتا.جمعرات کو عرشی نے تبدیلی مذہب کرنے کے بعد ایس ایس پی آفس میں جاکر ایک عرضی داخل کی. اس میں اس نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے ہندو مذہب اپنا رہی ہے. تبدیلی مذہب کرنے کا اس کا خود کا فیصلہ تھا، اس کے اوپر کسی کا دباو¿ نہیں ہے.عرشی نے کہا کہ وہ بھگوان کرشن سے محبت کرتی ہے اور ان کے اوپر اس کا یقین ہے. تبدیلی مذہب کے بعد پریس والوں سے بات کرتے ہوئے عرشی نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو احترام نہیں دیا جاتا ہے.عرشی نے کہا، ‘ہندو جہاں درگا، لکشمی اور سیتا جیسی خواتین کی پوجا کرتے ہے وہیں اسلام میں کوئی بھی خاتون نہیں ہیں.’ مسلم کمیونٹی صرف علماء کو ہی مدعو کرتا ہے. عرشی نے کہا کہ ہندو مذہب اپنانے کے بعد اس نے اپنا نام عرشی سے آروشی کر لیا ہے.