”آپ پوری دنیا پر حکم چلا سکتے ہیں‘ غزہ پر نہیں“ کمسن فلسطینی بچی کا امریکی صدر کو کرارا جواب

غزہ: امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کے متنازعہ بیان پر فلسطین کی کمسن لڑکی ماریہ حنون نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے بعد اب اس خطہ پر قبضہ کے بیان پر جہاں دنیا بھر سے اس حوالے سے امریکی صدر کی مذمت کی جا رہی ہے۔

وہیں ایک کمسن مگر بہادر فلسطینی لڑکی ماریہ حنون نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ننھی لڑکی ماریہ حننون امریکی صدر کے متنازع بیان پر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہپ سوال کر رہی ہے کہ "اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے۔

ماریہ کہتی ہے کہ جب آپ اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کر دیں گے تو پھر مجھے کیوں کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جاؤں۔فلسطینی بچی نے ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چلاتے ہیں، سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے۔ماریہ نے ٹرمپ کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو جمہوری اور انسانی آزادی والی ریاست کہتی ہیں مگر کس کی اور کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading