آفریدی کی پھر ایکبار دھواں دھاربلے بازی

ٹورنٹو، 29 جولائی (یو این آئی ) سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی -20 کینیڈا لیگ میں اپنی ٹیم برامٹن وولوز کی جانب سے 40 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 81 رن کی زبردست اننگز کھیلنے ہوئے ایڈمٹن رائلس کے خلاف 27 رنز سے جیت دلا دی۔
آفریدی نے 40 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلوبل کینیڈا لیگ کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر آفریدی کی طوفانی اننگز کا ویڈیو شئیر کیا گیا ہے۔ آفریدی کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بن کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سابق پاکستانی کپتان نے نہ صرف بلے سے بلکہ گیند سے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کے ہم وطن محمد حفیظ کا وکٹ بھی لیا ۔ آفريدي کے علاوہ لینڈل شمون کی 34 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز سے برامٹن وولوز نے 20 اوورز میں 207 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ اس کے جواب میں مخالف ٹیم مقرر اوورز میں 180 رن ہی بنا سکی۔
آفریدی کو ان کے اس کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading