وقف جائیدادوں کے 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کے حصول کا نشانہ:نقوی

نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں منعقدسینٹرل وقف کونسل کی ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کیا جناب مختار عباس نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے پہلے 100 دنوں میں ملک بھر میں وقف جائیدادوں کے 100فیصد ڈیجیٹائزیشن کے حصول کا نشانہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ اندراج شدہ وقف جائیدادیں ہیں۔مسٹر نقوی نے 8متولیوں کو ان کے متعلقہ ریاستی وقف بورڈوں میں وقف املاک کے بہتر بندوبست کے لئے قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم کے تحت ایوارڈ پیش کئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب متولیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور انہیں وقف املاک کے بہتر استعمال خصوصا ً ضرورت مندوں کو سماجی، معاشی، تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لئے ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متولی وقف جائیدادوں کے محافظ ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقف جائیدادوں کے بہتر استعمال اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری مسٹر شیلش اور دیگر سینئر حکام کے علاوہ سینٹرل وقف کونسل کے سکریٹری، سی ڈبلیو سی کے ممبران، کونسل کے سینئر افسران، ریاستی وقف بورڈوں کے چیئرمین صاحبان/ سی ای اوز وغیرہ نے اس قومی کانفرنس میں شرکت کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading