ممبئی: ڈرگس پارٹی معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت تمام گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ آرین خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت نامنظور کی گئی ہے۔
ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔
خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو سماعت کے بعد این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جج ویوی پاٹل نے درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آرین خان کا مقدمہ دیکھ رہے سینئر ایڈوکیٹ امت دیسائی، وکیل ستیش مانشندے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی عدالت میں پہنچے تھے۔