آج سے ناندیڑ میں نئی دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی۔کلکٹر

ناندیڑ:4۔مئی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے آج رات ایک بیان اور اپنی دستخط سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناندیڑ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا تو ہم ریڈ زون میں پہنچ سکتے ہیں۔

حالانکہ حکومت نے نئے گائیڈلائنز کے مطابق ہر طرح ک دوکانیں کھولنے ک اجازت دی ہے لیکن ناندیڑ شہر میں نئے کاروبار کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اسلیے کل 4 مئی سے کوئی نیا کاروبار یا دوکانیں نہیں کھولیں گی۔جس طرح سے پہلے سے کاروبار چل رہا اسی طرح جاری رہے گا۔اگر حالات بہتر ہوئے تو فیصلہ میں ترمیم کی جائے گی۔حسب ذیل میں کلکٹر کا ویڈیو پیغام بھی دیکھیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading