آج ادارہ مرکزالعلوم کا سالانہ جلسہ و تقریب حفظ القرآن

ناندیڑ: 26مارچ( ورق تازہ نیوز)حضرت مولانا محمد معین القاسمی ؒ مرحوم و مغفور کے قائم کردہ ادارہ مرکزالعلوم کا سالانہ جلسہ و تقریب تکمیل حفظ القرآن 27 مارچ کوبعدنماز مغرب ادارہ مرکزالعلوم میں منعقد کی جارہی ہے۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم اورنگ آباد حضرت مولانا مفتی معزالدین صاحب قاسمی تقریب کی صدارت کریں گے۔ مدعو خصوصی مہمانوںمیں حضرت مولانا محمد امیراللہ خان قاسمی ( مہتمم سراج العلوم محبوب نگر ) اور حضرت مولانا مظہرالحق کامل قاسمی ( مہتمم دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر) و مقامی علماءکرام شامل ہیں۔ ادارہ جامعہ اسلامیہ مرکزالعلوم ناندیڑ حضرت مولانا محمد حامد اظہرالدین کاشفی نے عامة المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت تقریب میں شرکت فرماکر علماءکرام کے بیانات سے مسفیض ہوں۔ خبروں کے مطابق امسال ادارہ میں چار طلبہ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔

جمعیت قلب ساز ناندیڑ کے زیر اہتمام آج حیدرباغ ہاسپٹل میںپانی کی سبیل کا افتتاح

ناندیڑ: 26مارچ ( ورق تازہ نیوز) جمعیت قلب ساز شہریان ناندیڑ کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔ اس تنظیم کے تحت مختلف جہتوں میں رفاہی، فلاحی، تعلیمی اور خدمت خلق کے کام انجام دئے جاتے ہیں۔ جیسے شہر اور دیہاتوں کی مختلف مساجد میں مکاتب قرآنیہ کا قیام، دیگلور ناکہ کی مرکزی مسجد انوارالمساجد میں تفسیر قرآن مجید کا اہتمام، بیواﺅں بے کسوں کے لئے قلب ساز لنگرخانہ کا قیام ، جہاں ان افراد کے لئے طعام کا نظم کیا جاتا ہے۔ بقرعید کے موقع پر اطراف و دیہاتوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا نظم، رمضان المبارک میں اطراف کے دیہاتوں کے غریب روزہ دار خاندانوں میں راشن کی تقسیم، اسی طرح موسم گرما میں دیگلور ناکہ حیدرباغ کے سرکاری دواخانہ میں بیماروں، تیمارداروں کے لئے ٹھنڈے اور فلٹر پانی کی سبیل لگائی جاتی ہے۔ امسال بھی بتاریخ 27 مارچ بروز بدھ بوقت بعد نماز عصر بمقام حیدر باغ سرکاری دواخانہ دیگلور ناکہ ناندیڑ پر معروف عالم دین حضرت مولانا امیراللہ خان صاحب محبوب نگر آندھراپردیش کے دعائیہ کلمات سے پانی کی سبیل کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ جمعیت قلب ساز کے سیکریٹری حافظ مظہراللہ بیگ نے شہر کے علمائ، حفاظ، ائمہ مساجد اور عوام الناس سے اس افتتاحی اور دعائیہ مجلس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ مزید معلومات کے لئے 9028227494,8087564230 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a comment