آئندہ 24 گھنٹے خطرناک، ضرورت ہو تو ہی گھر سے نکلیں — مہاراشٹر کے ان اضلاع میں ہائی الرٹ

ممبثئ :15/ اگست (ورق تازہ نیوز)بنگال کی خلیج میں کم دباؤ کا زون بننے سے ملک میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ پانچ دن ملک کے متعدد حصوں میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہریانہ، جموں و کشمیر، راجستھان، میگھالیہ کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز مہاراشٹر میں شدید بارش کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں شدید بارش کا انتباہ

ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کو بھی ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

کونکن میں موسلادھار بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں کونکن میں انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رائے گڑھ میں شدید بارش کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رتناگیری، تھانے اور ممبئی کے لیے اورنج الرٹ اور پالگھر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مغربی مہاراشٹر میں بھی بارش کی پیش گوئی

ہفتے کے روز مغربی مہاراشٹر میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ ستارا، سانگلی، کولہاپور اور پونے میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گھاٹ کے مقامات پر انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مراتھواڑہ میں بھی بارش کا امکان

مراتھواڑہ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔ چھترپتی سنبھاجی نگر، جالنا، ناندیڑ اور ہنگولی میں موسلادھار بارش جبکہ دیگر اضلاع میں درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ودربھ میں اگلے چار سے پانچ دن بارش کا الرٹ

ودربھ کے کئی اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔ 18 اور 19 اگست کو ودربھ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں گزشتہ دو دن سے جاری بارش کی وجہ سے دریاؤں کے پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading