ناندیڑ پولیس کی بڑی کارروائی، جسم فروشی کا دھندا چلانے والے 10 ملزم گرفتار

ناندیڑ، 5 دسمبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ پولیس نے مشن ’’نربھیا‘‘ کے تحت حدگاؤں کے واجپئی نگر اور نئی آبادی علاقے میں جسم فروشی کا غیرقانونی کاروبار چلانے والے گروہ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے 10 ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی 4 دسمبر 2025 کی شام تقریباً 7:45 بجے انجام دی گئی، جس میں پولیس نے قابلِ اعتراض حالت میں موجود افراد کے ساتھ ساتھ غیرقانونی کاروبار کے شواہد بھی برآمد کئے۔ معاملہ آئی ٹی پی ایکٹ کی دفعات 3، 4، 5(1)(घ)، 7(1)(घ) کے تحت گن نمبر 417/2025 اور 418/2025 میں درج کیا گیا ہے۔

کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ جناب اویناش کمار (آئی پی ایس) کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی بھوکر محترمہ ارچنا پاٹل، ایڈیشنل ایس پی ناندیڑ جناب سورج گورَو اور ایس ڈی پی او بھوکر جناب دگڈو ہاکے کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ چھاپہ پی آئی چندرشیکر قدم (اَردھاپور)، سپو انسپکٹر سنکیت دِگھے (ہدگاؤں)، سپو انسپکٹر چتّرنجن ہمکےواڈ اور دیگر عملے نے انجام دیا۔ گرفتار ملزمین میں ہوٹیا پتا چوہان، بدلاوائی ہوٹیا چوہان، وجے پنجرام کالابانڈے (ساکن واجپئی نگر)، پوجا گووند پیرلیوار (اکولہ)، کویتا گنیش جاتے (واشیم)، شیخ انسار شیخ عثمان (ہنگولی)، گولکنڈا پتا چوہان، سنگیتا راجو کامبلے، شُبھم پرمیشور پدلواڈ اور ماروتی رام جی پدلواڈ شامل ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر کے مساج سینٹرز، اسپا سینٹرز، لاجز، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر اگر کہیں بھی کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی نظر آئے تو فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ڈائل 112 پر اطلاع دیں، تاکہ ایسے غیرقانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading