ناندیڑ:نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کےملزم کو20سال قید کی سزا

ناندیڑ :(راست) پولیس کے مطابق 21 جنوری 2022 کو متاثرہ لڑکی کے والدین نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی کمسن بیٹی کو والدین کی قانونی سرپرستی سے کسی نامعلوم شخص نے نامعلوم مقصد کے تحت اغوا کرلیا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر تعزیراتِ ہند کی دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران دفعات 366 (الف) اور 376 (1) کا اضافہ کیا گیا، نیز بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون (POCSO) کی دفعات 4، 5(2)، 6، 9 اور 10 بھی شامل کی گئیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم سنتوش ماروتی بھنڈارے (عمر 25 سال، ساکن بہادرپورہ، تعلقہ قندھار) کے خلاف عدالت میں فردِ جرم داخل کی گئی۔ مقدمے کی سماعت کے بعد District and Sessions Court Nanded نے ملزم کو سات سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ملزم نے مذکورہ سزا کے خلاف اورنگ آباد بنچ میں اپیل دائر کی، جبکہ سرکاری فریق کی جانب سے سزا میں اضافہ کی درخواست بھی پیش کی گئی۔ عدالتِ عالیہ نے سرکاری وکلائ کے دلائل اور پیش کردہ مضبوط شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے ملزم کی سزا میں اضافہ کردیا اور تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات اور POCSO ایکٹ کے تحت اسے بیس سال سخت قید کی سزا سنائی۔Abhinash Kumar، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ نے مشن نربھیا کے تحت خواتین اور

بچوں کے تحفظ سے متعلق مقدمات میں فوری گرفتاری، مضبوط شواہد کی تیاری اور بروقت چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت تمام تھانہ انچارجوں کو جاری کی ہے۔ انہوں نے زیرِ سماعت مقدمات میں خصوصی توجہ دینے کی بھی تاکید کی۔اس مقدمے میں سرکاری وکلائ سنجیت دیشمکھ اور محترمہ بیت اللہ نے حکومت کی جانب سے مو¿ثر پیروی کی، جبکہ سب انسپکٹر کولنورے نے عدالت میں پیروی افسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ نے کامیاب تفتیش اور مضبوط پیروی پر بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے تفتیشی و پیروی افسران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading