رمضان کے مہینے میں لوک سبھا کیلئے رائے دہی پر مسلم رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے کیا بڑا مطالبہ » جانئے کیا کہا؟

نئی دہلی: 2019 لوک سبھا چناؤ کی تاریخوں کا الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے،جسکے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل شروع ہوگئی ہے،تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں زور شور سے شروع کردی ہیں،اس اعلان کے بعد ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تین ریاستوں مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش میں ووٹنگ کی تاریخیں رمضان کے مہینے میں پڑ رہی ہیں۔ ایسے میں مسلم لیڈران اور مذہبی رہنماؤں نے چناؤ کمیشن کی منشا پر سوال اٹھایا ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے ان تاریخوں میں تبدیلی کی مانگ کی ہے۔

کولکاتہ کے میئر اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر فرحاد حاکم نے کہا که چناؤ آیوگ ایک دستوری ادارہ ہے اور ہم اسکی عزت کرتے ہیں۔ ہم چناؤ آیوگ کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہتے، لیکن سات فیز میں ہونے والے چناؤ بہار، یوپی اور پچھم بنگال کے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہو نگے۔ اتنا ہی نہیں، ان چناوں میں سب سے زیادہ پریشانی مسلم ووٹرس کو ہوگی کیونکہ ووٹنگ کی تاریخیں رمضان کے مہینے میں رکھی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

رمضان میں ووٹنگ پر ابوعاصم اعظمی اور عام آدمی پارٹی نے سوال اُٹھائے

رمضان میں الیکشن کی تاریخیں ‘اسعدا ویسی نے کیا کہاپڑھئے


وہیں بی جے پی لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی نے کہا که چناؤ آیوگ ایک آزاد اور دستوری ادارہ ہے۔ اگر کسی کو تواریخ پر اعتراض ہے تو وہ چناؤ آیوگ میں اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘رہی بات رمضان میں ووٹنگ کی تو کمیشن نے رائے دہی کے لئے 8 گھنٹے کا وقت رکھا ہے۔ اس بیچ کبھی بھی جاکر حق رائے دہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حزب اختلاف جماعتیں انتخابات میں شکست کے ڈر سے ابھی سے بہانے ڈھونڈنے لگے ہیں۔

‘بی جے پی چاہتی ہے مسلم نہ ڈال پائیں ووٹ’

ٹی ایم سی لیڈر نے کہا که تینوں ریاستوں (یوپی، بہار اور مغربی بنگال) میں اقلیتوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ مسلم روزہ رکھینگے اور اپنا ووٹ بھی ڈالیں گے یہ بات چناؤ آیوگ کو دھیان میں رکھنی چاہئیے۔ فرحاد حاکم نے الزام لگایا که بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے که اقلیتیں اپنا ووٹ نہ ڈال پائیں لیکن ہم پریشان نہیں ہیں۔ عوام نے اس بار بی جے پی ہٹاؤ دیش بچاؤ کے لئے مصمم ارادہ کرلیا ہے۔

6 سے شروع ہوگا رمضان اور اسی دن ووٹنگ

وہیں دوسری جانب اسلامک سکالر، لکھنؤ عیدگاہ کے امام اور شہرقاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی چناوں کی ان تاریخوں پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے چناؤ آیوگ سے گزارش کی ہے که ان تاریخوں کو رمضان سے پہلے یا پھر عید کے بعد رکھا جائے۔ فرنگی محلی نے کہا، ‘چناؤ آیوگ نے یوپی میں 6،12 اور 19 کو بھی ووٹ ڈالنے کا کہا ہے۔ جبکہ 5 مئی کی رمضان مبارک کا چاند دکھ سکتا ہے 6 سے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوگا۔ تینوں تاریخیں رمضان کے مہینے میں پڑینگی جس سے مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔’

انہوں نے کہا که وہ چناؤ آیوگ سے گزارش کرتے ہیں که چناؤ کی تاریخیں رمضان سے پہلے یا عید کے بعد رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلم ووٹ ڈالنے نکلیں اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

Leave a comment