ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی:ایل پی جی گیس کی اضافی قیمتوں سے عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ آئل مارکینٹنگ کمپنیوں نے 30 نومبر کو بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 133 روپیے کی کمی کی ہے۔ وہیں سبسڈی والے ایل پی جی گیس سلینڈر میں 6.25 روپیے کی کمی آئی ہے۔بین الاقوامی بازار میں گیس کی قیمت کم ہونے سے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈالر کے مقابلہ روپیے کی مضبوط حالت کی وجہ سے گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ قابل غور ہے کہ گیس سلینڈر کی نئی قیمتیں جمعہ کے روز ا?دھی رات سے نافذ ہوں گی۔

Leave a comment