ارون جیٹلی کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر

جیٹلی کے سیاسی کیریر کی شروعات زمانۂ طالب علمی سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ دہلی یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے طلبا لیڈر کی شکل میں جیٹلی نے طلبا یونین انتخاب میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا اور پھر 1974 میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر بھی بنے تھے۔ آئیے ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں ان کے سیاسی سفر پر…

  • 1977 میں جَن سنگھ میں شامل ہوئے۔
  • 1977 میں ہی دہلی اے بی وی پی کے صدر اور اے بی وی پی کے آل انڈیا سکریٹری بنے۔
  • 1980 میں بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے سربراہ بنے۔
  • 1991 میں بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کے رکن بنے۔
  • 1999 میں بی جے پی کے ترجمان بنے۔
  • 1999 کو اٹل بہاری واجپئی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنے۔
  • 2000 میں وہ قانون، انصاف اور کمپنی معاملوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر بنے۔
  • 2002 میں بی جے پی کے قومی سکریٹری بنے۔
  • 2003 میں قانون اور انصاف کے وزیر اور صنعت کے وزیر بنے۔
  • 2009 میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔
  • 2014 میں پہلی بار امرتسر سے لوک سبھا انتخاب لڑا۔
  • 2014 میں ہی مودی حکومت کی کابینہ میں وزیر مالیات کی ذمہ داری سنبھالی۔ بعد میں وزیر دفاع کا اضافی چارج بھی انھوں نے سنبھالا تھا۔
  • 2019 میں 24 اگست کی دوپہر 12 بج کر 7 منٹ پر انھوں نے دہلی واقع ایمس میں آخری سانس لی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading