ناندیڑ 2، نومبر، 2018 (نعیم خان) آج رات شہر کے ریلوے اسٹیشن علاقہ میں واقع مشہور کنال ٹانڈا ہوٹل کے مالک سریش سیٹھ پر ہنگولی گیٹ انڈر بریج پر کچھ نامعلوم افراد نے گولی چلا دی! گولی سرش سیٹھ کے پاؤں میں لگنے کی وجہ سے انہیں زخمی حالت میں ناندیڑ شہر کے گلوبل ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے.

کیس کی تحقیقات شواجی شہر پولس کر رہی ہے! ناندیڑ پولس گولی چلانے والے ملزم کی تلاش زوروں سے کررہی ہے. سریش سیٹھ کو گولی مارنے والوں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے.
