ہندوستان کا پاکستان پر حملہ

نئی دہلی ۔پلوامہ میں سی آر پی ایف پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے 200 سے زیادہ دہشت گرد مار گرائے ۔ ائیرفورس کے 12 میراج جنگی جہازوں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے پانچ دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کردیا ۔یہ آپریشن پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں کیا گیا ، جس کی بات خود پاکستان نے بھی تسلیم کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن پورے 21 منٹ تک چلا ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے ائیر فورس نے پلوامہ حملہ کا بدلہ لیا ۔

اس حملہ کو ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے مل کر کیا ۔ ائیر فورس کو خفیہ ایجنسیوں سے ملی جانکاریاں دی گئی تھیں اور اس کے بعد آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا ۔


یہ بھی پڑھیں


آپریشن کے لئے 12 میراج طیاروں کا انتخاب کیا گیا ، جو کہ ایک ملٹی رول کامبیٹ طیارہ ہے ۔ میراج فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر میزائل داغنے میں ماہر ہے ۔یہ آپریشن کافی خفیہ تھا ، جس میں ملٹی ڈائمنشن پیڈس سے اسٹرائیک کی گئی ۔ ائیرفورس کے 12 میراج طیارے تین سے چار منٹ میں پاکستان سرحد میں 2300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوئے اور رات 3:30 بجے فضائی حملہ کیا گیا ۔فضائی حملہ میں لیزر گائیڈیڈ بموں کا استعمال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق میراج سے کل 1000 کلو بم برسائے گئے ، جس میں جیش کا الفا 3 کنٹرول روم اور پانچ کیمپ تباہ ہوئے ۔ حملے میں 200 سے زیادہ دہشت گردی مارے گئے ۔

فضائیہ نے بالا کوٹ اور چکوٹی میں حملہ کیا ، یہاں دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تھے ۔ یہاں پر دہشت گردوں کو پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ٹریننگ دیتی ہے ۔ یہاں فدائین بھی تیار کرکے انہیں سرحد پار کرایا جاتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading