بڑھتی بے روزگاری پر بھیونڈی یوتھ کانگریس کا بی جے پی کے خلاف مورچہ

بھیونڈی ( ایس اے ):- ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بی جے پی حکومت کو گھیرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں یوتھ کانگریس نے آج احتجاجی مظاہرہ کیا اسی تناظر میں مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس کے صدر شری ستیہ جیت دادا تامبے کی ایماء پر بھیونڈی یوتھ کانگریس کے صدر عرفات خان کی قیادت میں پارٹی لیڈران اور کارکنان نے پرانت آفس تک احتجاجی مورچہ نکال کر اپنا مطالبات میمورنڈم سونپا ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی آج سہ پہر تین بجے یوتھ کانگریس کے صدر عرفات خان کی قیادت میں پارٹی کارکنان و لیڈران زکات ناکہ پر واقع کانگریس کے مرکزی دفتر کے نیچے جمع ہوگئے اور ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور تباہ ہوتی معیشت کو لے کر بی جے پی حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کی بعد ازاں ذکات ناکہ سے مورچہ نکال کر پرانت دفتر پہنچے اور پرانت آفیسر کو میمورنڈم سونپا ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدر برج کشور دت ، یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری رشیکا راکا ، صدر شعیب گڈو ، ترجمان اقبال صدیقی ، ڈاکٹر نلیش جڈگے ، اشون ورما ، ایاز انصاری ، حذیف انصاری ، زبیر انصاری ، انس انصاری ، سروجیت سنگھ ، وسنت ماروتی وغیرہ موجود تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading