نینی تال 8 ستمبر(یواین آئی)اتراکھنڈ کے کاشی پور میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کا گولی مار کر قتل کردیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔کاشی پور کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش بھٹ نے بتایا کہ علی خاں محلہ کے رہائشی راشد صدیقی اور ان کی اہلیہ نازیہ کوپیرکے روز شب اس وقت گولی مار کر قتل کردیا گیا،جب وہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کاشی پور بازار سے گھر واپس ہورہے تھے۔
بتایا جاتاہے کہ تقریباً تین ماہ قبل راشد اور نازیہ گھرچھوڑ کر چلے گئے تھے اور انہوں نے شادی کرلی تھی ۔نازیہ کے گھر والے اس سے کافی ناراض تھے۔حال ہی میں وہ دونوں کاشی پور واپس آئے تھے۔کل شب جب وہ بازار سے لوٹ رہے تھے،تبھی نازیہ کے والد مزمل نے دونوں کو گولی ماردی۔دونوں کو اسپتال لے جایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مسٹر بھٹ نے بتایا کہ راشد کے گھروالوں کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مزمل اور اس کے بیٹے کو تلاش کررہی ہے جو واقعہ کو انجام دینے کے بعد فرارہیں۔